ملتان میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  پير 16 جولائی 2018
پی ٹی آئی یوسی چیئرمین منورقریشی کی مدعیت میں ن لیگ کے 16 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی یوسی چیئرمین منورقریشی کی مدعیت میں ن لیگ کے 16 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ فوٹو:فائل

ملتان: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان میں ڈبل پھاٹک کے قریب مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخی کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ اس کے الیکشن کیمپ پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا۔  واقعے میں چھریوں کے وار سے تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین منور قریشی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پی ٹی آئی کے 4 اور مسلم لیگ ن کے 3 کارکنان شامل ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان تھانہ جلیل آباد پہنچے اور یوسی چیئرمین منورقریشی کی مدعیت میں ن لیگ کے 16 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔