فیفا ورلڈ کپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے ہوئے پوٹن

روسی صدر نے 25 ملین سائبر حملوں کا انکشاف سیکیورٹی حکام کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا


ویب ڈیسک July 16, 2018
روسی صدر نے یہ انکشاف گزشتہ روز سیکیورٹی حکام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ فوٹو : فائل

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے فرانس کی شاندار فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ کپ کی بہترین میزبانی کرنے پر پوری دنیا سے روس کے لیے تہنیتی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں تاہم صدر پوٹن نے ورلڈ ایونٹ کے دوران 25 ملین سائبر حملوں کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

روس کے صدر پوٹن نے گزشتہ روز سیکیورٹی حکام کے ساتھ اہم میٹنگ میں بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روس کے اطلاعاتی ڈھانچے پر 25 ملین سائبر اور مجرمانہ حملے کیے گئے ہیں جنہیں ماہر ٹیم نے ناکام بنا دیا ہے۔ روس کی کامیابی سے خوفزدہ لوگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے روس کی بدنامی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتے۔

تاہم روسی پوٹن نے حملے کے 'ذمہ دار' کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی کرملین کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت پیش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں