- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
دنیا کی 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری
امریکی میگزین فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔
دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات میں باکسرز، فٹبالر، اداکار، جج، مارشل آرٹ ایکسپرٹس اور میوزک بینڈز شامل ہیں۔
امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، باکسر کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔
مشہور امریکی اداکار جارج کلونی سالانہ 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کے ساتھ فوربز کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ٹاپ 10 میں شامل سب سے کم عمر انٹرٹینر امریکی ماڈل کائلی جینیر ہیں جو 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمانے والی پہلی خاتون ہیں اور اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جوڈی شائنڈلن نامی 75 سالہ امریکی جج اور ماہر قانون ہیں جو سالانہ 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالز معاوضہ لیتی ہیں۔
دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ادکار ڈیون جانسن 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
فہرست میں آئیرش راک بیند یو ٹو اور برطانوی بینڈ کولڈ پلے چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر میسی 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر معاوضہ لے کر آٹھویں نمبر پر ہیں جب کہ برطانوی گلوکار ایڈ شیران 11 کروڑ ڈالر لے کر نویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔
مشہور پرتگالی فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں جب کہ برازیلین فٹبالر نیمار تیرویں نمبر پر ہیں۔
حیران کن طور پر ہر سال فوربز میگزین کی اس فہرست میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس بار جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم بالی ووڈ کے سلطان اور کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اکشے کمار 76ویں اور سلمان خان 82ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔