- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
- آدھی سے زائد معیشت کی خرابی توانائی کے شعبے کی وجہ سے ہے، وفاقی وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، چوہدری نثار
ٹیکسلا: ؎سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے عوام کو الیکشن ڈے ووٹر نہیں بلکہ انصاف کے ساتھ جج بن کر ووٹ دینے کا فیصلہ کرنا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
ٹیکسلا میں پہلے ٹمبر مارکیٹ اور بعد میں نواب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے اپنے مخالفین کو نشانے پر لئے رکھا، ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں اور ڈر کی وجہ سے حلقہ میں عمران خان کو بلوا لیا ہے جب کہ میں اس حلقے کا منتخب نمائندہ نہیں تھا مگر ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، سوئی گیس دلوائی ، سڑکیں بنوائیں اور وفاداری کرتے ہوئے یہاں خدمت کی۔
چوہدری نثار نے اپنے جلسے میں لیٹ آنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں لیٹ آنے والوں کواہم پیغام دیتا ہوں کہ الیکشن والے دن بھی اسی طرح لیٹ آئے تو کوئی آپکا انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نعروں اور تقریروں سے نہیں ، خدمت کی بنیاد پر لڑا جاتا ہے جب کہ شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے، بَلے اور بلی کے خلاف جیپ کو ووٹ دینا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔