ایشیا کی طویل القامت، پاکستانی خاتون انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جولائی 2018
دنیا کی طویل القامت عورت ہونے پر2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیا	فوٹو:انٹرنیٹ

دنیا کی طویل القامت عورت ہونے پر2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیا فوٹو:انٹرنیٹ

رجانہ: اپنے قد کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پانے والی ایشیا کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل القامت خاتون زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی دیہات 285 گ ب کی رہائشی تھیں، زینب بی بی دنیا کی دوسری جبکہ ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون تھیں، طویل القامت عورت ہونے پر 2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا، زینب بی بی کی عمر 46 سال جبکہ قد 7 فٹ 2 انچ تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 10 طویل القامت پاکستانی

زینب بی بی کافی عرصے سے بیمار تھیں انہیں شوگراور گردوں کی بیماری لاحق تھی اوران کی موت بھی ان بیماریوں کے باعث ہوئی۔ زینب بی بی کو ان کے آبائی گاؤں میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ اور سفر آخرت میں اہل و عیال اور گاؤں والوں کے علاوہ گرد و نواح کے رہائشیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔