کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 جولائی 2018
دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس (منشیات) برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے 2 کلو پانچ سو گرام آئس برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام دونوں مسافروں نے منشیات لکڑی کے رندے اور گیس برنرمیں چھپائی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔