- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
فخرزمان ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی
بلاوایو: فخرزمان نے ایک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
زمبابوے کے شہر بلاوایوں میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بناڈالی، فخرزمان نے 156 گیندوں پر 210 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں اب تک 430 رنز بنائے ہیں جس میں 2 سنچریز اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فخر ہمیں آپ پر فخر ہے
دوسری جانب ایک روزہ میچوں میں فخر زمان نے 17 اننگز میں 980 رنز بنالیے ہیں جب کہ فخرزمان کے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل ہونے میں صرف 20 رنز باقی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف
واضح رہے کہ ایک روزہ میچوں میں انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما کے پاس ہے، بھارتی اوپنر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 264 رنز بنائے تھے جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ہیں جن کا سب سے بڑا اسکور 237 اسکور ہیں، اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور سابق اوپنر سعید انور کا 194 رنز کا تھا جو انہوں نے بھارت کے خلاف بنائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔