ابھی تک کسی سے دوستی نہیں کی سونم کپور

ورکنگ ریلیشن شپ کو کچھ اور نام دینے کی کوشش کی جاتی ہے، اداکارہ


Net News May 11, 2013
ورکنگ ریلیشن شپ کو کچھ اور نام دینے کی کوشش کی جاتی ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا ہے نئی فلموں میں کام کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ کو کچھ اور نام دینے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ میل جول اور دوستی کے حوالے سے ہر کسی کا اپنا لائف اسٹائل ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری ابھی کسی سے کوئی دوستی نہیں ہے۔ ابھی تک کسی کو دوست نہیں بنایا ، میرے والد ہی میرے لیے سب کچھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سونم کپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہفلم''آئی ہیٹ لو اسٹوریز'' کے ڈائریکٹر پنیت ملہوترا کے ساتھ قربت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی دوسرا مرد نہیں سوائے میرے والد کے۔ دونوں کی قربت کی افواہیں بہت عرصے سے بھارتی فلم نگری میں گردش کر ہی ہیں لیکن دونوں نے ان کی تردید کی ہے۔

سونم نے کہا وہ اکیلی ہیں، ان کی زندگی میں ان کے والد سب سے اہم شخصیت ہیں۔ ان کے چھ بھائی ہیں اور وہ ان کے محافظ ہیں اور وہ اپنے بھائیوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔

مقبول خبریں