خودکش حملے میں شہید اکرام خان گنڈہ پورسپرد خاک

ویب ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
تحصیل بھرمیں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے: فوٹو: فائل

تحصیل بھرمیں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے: فوٹو: فائل

ڈی آئی خان: خودکش حملے میں شہید ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اکرام خان گنڈہ پورکوسپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روزخودکش حملے میں شہید ہونے والے اکرام خان گنڈہ پورکی نمازجنازہ کلاچی ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر فوج، ایف سی اورپولیس کے دستے تعینات تھے جب کہ تحصیل بھرمیں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپورکے صاحبزادے آریزخان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں نامعلوم افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزخود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپورسمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔