آج پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور بارش کا امکان

کراچی،جیوانی، جیکب آباد،لاڑکانہ،سکھر، تربت میں مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات


APP May 11, 2013
کراچی،جیوانی، جیکب آباد،لاڑکانہ،سکھر، تربت میں مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ2 سے 3 یوم کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ آج عام انتخابات کے روز صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کوکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقام پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔



محکمہ موسمیات کے ماہرین نے گندم کے کاشتکاروں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کو جیوانی، جیکب آباد، کراچی،لاڑکانہ، مظفر آباد، شہید بے نظیر بھٹو آباد، سکھر اور تربت کے گردو نواح کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔