بلدیہ عظمیٰ کا انتخابات پر بہتر انتظام پولنگ کیلئے عملہ فراہم کیا

پولنگ کےدوران فائربریگیڈ،ایمبولینس سروسز،ریسکیو یونٹ مستعداورفعال رہے،آفپریشن کی نگرانی کمشنر متانت علی نےکی۔


Staff Reporter May 12, 2013
بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی،2465 ملازمین نے الیکشن فرائض انجام دیے،میڈیا ٹیموں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ. فوٹو: اے ایف پی

بلدیہ عظمی کراچی نے انتخابات 2013کے سلسلے میں موثر انتظامات کیے اور پولنگ کے دن متعلقہ محکمے کھلے رہے فائر بریگیڈ، ایمبولینس سروسز، ریسکیو یونٹ اور بلدیاتی امور سے متعلق شکایات درج کرانے کیلیے1339کو فعال رکھاگیا الیکشن 2013کے سلسلے میں بلدیہ عظمی کے آپریشن کی نگرانی میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جو الیکشن کے روز کراچی کے ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کے براہ راست رابطے میں رہی اور جس پولنگ اسٹیشن پر عملے کی کمی کا سامنا رہا وہاں ریٹرننگ افسر کی ہدایت پر بلدیہ عظمی کے افسران اور عملے کو روانہ کیا گیا، پولنگ کے عملے کو پورا کرنے کیلیے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت مختلف محکموں کے افسران اور عملے کو بھی استعمال کیا گیا۔



بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی جہاں ڈاکٹرز اور پیرمیڈیکل اسٹاف کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور ایمرجنسی وارڈ کو 24 گھنٹے ہنگامی حالت میں رکھا گیا بلدیہ عظمی کراچی کے مختلف محکموں کے 2465 افسران و ملازمین نے الیکشن 2013 میں اپنے فرائض انجام دیے،میڈیا کو معلومات دینے کیلیے میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ فعال رہا جبکہ مختلف میڈیا ٹیموں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا،میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان نے سوک سینٹر کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔

فائر بریگیڈ کے فائر ٹینڈرز اور ٹیم نے شہر میں فلیگ مارچ کیا شہریوں نے الیکشن 2013 کے سلسلے میں بلدیہ عظمی کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے بھی محکمہ میڈیکل، صحت، فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ، میونسپل سیکریٹریٹ،میڈیا مینجمنٹ اور بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام اسپتالوں عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، کراچی ا نسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور لیاری جنرل اسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان محکموں نے الیکشن2013کے سلسلے میں قومی خدمت انجام دی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

مقبول خبریں