چترالبائیکاٹ کے باوجوداے پی ایم ایل امیدوارکی برتری

شہزادہ افتخار 4 ہزار ووٹوں سے آگے،ایک صوبائی نشست پرحاجی غلام محمد کامیاب


Numainda Express May 13, 2013
پارٹی کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے شہزادہ افتخار نے بائیکاٹ سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

چترال میں قومی اسمبلی کے واحد حلقے این اے32 کے257 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 207 کے نتائج کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین کو تحریک انصاف کے امیدوار عبدالطیف پر4 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

پی کے90 میں اے پی ایم ایل کے امیدوار حاجی غلام محمد نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار حسین کو ہرادیا، حاجی غلام محمد نے10706 اور سردار حسین نے 10623 ووٹ حاصل کیے، پی کے89 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارسلیم خان نے کامیابی حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ شہزادہ افتخار پرویزمشرف کے کورننگ امیدوار تھے ، ان کی نااہلی اور گرفتاری کے بعد اے پی ایم ایل نے الیکشن سے بائیکاٹ کیا تاہم شہزادہ افتخار نے پارٹی کافیصلہ ماننے سے انکارکرتے ہوئے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا۔