ایس ایس جی سی کا 3 روزہ گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری

گیس لوڈشیڈنگ سی این جی اسٹیشنوں،صنعتوں اوربجلی کے کارخانوں کیلیے ہوگی،سی این جی سیکٹرکو3دن تک گیس نہیں ملے گی


Staff Reporter July 28, 2018
صنعتی فیکٹریوں اوربجلی پیداکرنیوالے شعبہ توانائی کو بھی پورا ایک دن قدرتی گیس کی سپلائی بند رہے گی،ترجمان ایس ایس جی سی۔ فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ میں 3 دن کے لیے سی این جی سیکٹر اور ایک دن کیلیے صنعتی اور پاور سیکٹر کیلیے گیس لوشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنوں کو مختلف تاریخوں میں 3 دن تک گیس نہیں ملے گی، صنعتی کارخانوں اور بجلی کے کارخانوں کو مکمل ایک دن تک گیس نہیں سپلائی کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو 30 جولائی بروز پیر،یکم اگست بروز بدھ اور 3 اگست بروز جمعے کو صبح 8بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کیلیے گیس کی سپلائی بند رہے گی، صنعتی کارخانوں اور بجلی پیدا کرنیوالے شعبے کو 29 جولائی بروز اتوار صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کیلیے گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔