- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
عمران خان نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت صدیقی کو الگ کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کو تبدیل کرکے ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ انصاف ہوگا، چیف جسٹس
کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ۔ اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت صدیقی کے سنگین الزامات پر کارروائی کی جائے، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔