کیمبرج کے طلبا کیلیے بڑا فیصلہ آئی بی سی سی کے دفتر کی ٹیکنیکل بورڈ منتقل کا اعلان

اے اوراولیول کے طلبا سمیت سندھ کے تعلیمی بورڈزکے طلبا کی اسنادکی تصدیق بھی اسی دفترمیں ہوگی


Safdar Rizvi July 31, 2018
 آئی بی سی سی اورسندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مابین پیر کو باقاعدہ معاہدہ بھی طے پاگیاہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت سندھ نے کیمبرج کے طلبہ کے لیے بڑافیصلہ کرتے ہوئے ''اے اور او لیول''کے ساتھ ساتھ ملک بھرکے تعلیمی بورڈزکی اسناد کی تصدیق اورمساوی قراردینے والے ادارے آئی بی سی سی (انٹربورڈ چیئرمینز کمیٹی)نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں قائم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں موجوداپنے دفترکوگلشن اقبال کراچی میں قائم سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں منتقلی کوحتمی شکل دے دی ہے۔

آئی بی سی سی اورسندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مابین پیرکوباقاعدہ ایک معاہدہ بھی طے پاگیاہے اورمعاہدے کے تحت یہ دفتر14اگست کے بعد سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی عمارت میں منتقل کردیاجائے گاجس کے بعد ''اے اوراو''لیول کی اسناد کومساوی قراردینے کے علاوہ سندھ کے تعلیمی بورڈزکی میٹرک اورانٹرکی اسنادکی تصدیق کاعمل سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں کھولے جانے والے آئی بی سی سی کے دفترسے شروع ہوجائے گااورکراچی سمیت سندھ بھرکے ہزاروں طلبہ اپنی اسنادکی تصدیق اور اسے مساوی قراردینے کے لیے اب انٹربورڈ کراچی کے دشواراورپیچیدہ ماحول کے بجائے باآسانی گلشن اقبال میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ کی عمارت میں قائم آئی بی سی سی کے دفترجاسکیں گے۔

اس دفترکی منتقلی سے آئی بی سی سی کارخ کرنے والے ہزاروں طلبہ کادیرینہ مطالبہ پوراہوجائے گایادرہے کہ یہ دفترگزشتہ 14برس سے کٹی پہاڑی کے قریب واقع انٹربورڈ کراچی کی عمارت کے ایک چھوٹے سے ''کوریڈور''(راہداری)میں قائم تھاجہاں آنے والے اے اوراولیول کیسیکڑوں طلبا کے ساتھ بورڈ کے اندرہی لوٹ مارکے واقعات عام تھے یہ طلبہ کراچی کے متوسط طبقے کے علاقوں کے علاوہ پوش علاقوں میں قائم کیمبرج اسکولوں سے انٹربورڈ کراچی کارخ کرتے ہیں جبکہ آئی بی سی سی کے دفترمیں جگہ کی تنگی کے سبب ان طلبہ کی قیمتی اسنادبھی راہداری میں فرش پرہی پڑی رہتی ہیں ۔

اب فیڈرل آئی بی سی سی کے سیکریٹری حسین احمد مدنی اورسندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرمسرورشیخ کے مابین پیرکوکیے گئے معاہدے کے تحت آئی بی سی سی کادفترآئندہ ماہ سے ایس بی ٹی ای میں کام شروع کرے گا۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے آئی بی سی سی کوتین سال کے لیے جگہ کرائے پر دی گئی ہے جس میں مزیدتین سال کی توسیع بھی ممکن ہے معاہدے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آئی بی سی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹراعجاز احسن اوراسسٹنٹ سیکریٹری منیب جاوید کے علاوہ انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرانعام احمد بھی موجودتھے ۔

مقبول خبریں