آرمی چیف کا لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام

ویب ڈیسک  منگل 31 جولائی 2018
فجرکو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا: فوٹو: فائل

فجرکو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لاہورکی باہمت بیٹی فجرکا پاکستان کی بھلائی اور انصاف سے متعلق پیغام وائرل ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں فجرنے روتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بھلائی کے لیے ووٹ ڈالنے آئی ہے، یہاں انصاف نہیں ملتا، میں نے بہت ساری جگہ نوکری کے لیے کوشش کی لیکن کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔

آرمی چیف نے باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی ہے جب کہ فجرکومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اورہمت کا نشان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔