توانائی بحران اور بدامنی نے معیشت کو نقصان پہنچایا ایف بی آر

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی، دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری


Khususi Reporter May 15, 2013
ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی، دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران، درآمدات اورطلب میں کمی نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔

گزشتہ روز جاری دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک طرف توانائی کے بحران، درآمدات اورطلب میں کمی نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا تو دوسری طرف ملک میں امن و امان کی صورتحال نے ملک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو شدید نقصان پہنچایا۔



تمام تر مسائل کے باوجود گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں