ترکی نے کئی دھائیوں کے بعد آئی ایم ایف سے جان چھڑا لی

مرکزی بینک نے عالمی ادارے کو 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی آخری قسط واپس کردی۔


AFP May 15, 2013
مرکزی بینک نے عالمی ادارے کو 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی آخری قسط واپس کردی۔ فوٹو: اے پی پی

PESHAWAR: ترکی نے کئی دھائیوں کے بعد آئی ایم ایف سے جان چھڑالی، منگل کو ترکی کے مرکزی بینک نے آئی ایم ایف کو 41کروڑ20 لاکھ ڈالر کی آخری قسط بھی واپس کردی۔

ترک وزیراعظم نے بتایا کہ طویل مدت کے بعد ترکی نے تمام ادائیگیاں کردی ہیں اور آئی ایم ایف کا قرض صفر ہوچکا ہے۔ نائب وزیراعظم علی باباکان نے کہا کہ ترکی اب آئی ایم ایف کے 5 ارب ڈالر کے آپریشنز میں اپنا حصہ ملائے گا، ترکی پرواجب الادا قرضہ 4 سال میں 46 فیصد سے کم ہو کر جی ڈی پی کا 36 فیصد رہ گیا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم استنبول میں تیسرے ایئرپورٹ سمیت انفرااسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

مقبول خبریں