- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی میں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کی درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی میں نئی مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی مردم شماری کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
مصطفی کمال نے کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نئے سرے سے حلقہ بندیاں اور مردم شماری کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے مصطفی کمال کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے اور مصطفی کمال نے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ آبادی کراچی میں بڑھی ہے، چیف جسٹس نے نئی حلقہ بندی اور مردم شماری سے متعلق ہماری درخواست منظور کرلی ہے، جس کی اب کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔