پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلیے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی گروپ میں رسہ کشی

جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر علیم خان یا سبطین خان کو دیکھنا چاہتے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک August 03, 2018
شاہ محمود ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں جو وقت آنے پر ان کے لئے منصب چھوڑ دے، ذرائع :فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کی رسہ کشی زور و شور سے جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اعلیٰ قیادت کی جانب سے تاحال پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین وزارتِ اعلیٰ کے لئے رسہ کشی جاری ہے اور دونوں اپنے اپنے من پسند افراد کو بطور وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں۔

جہانگیر ترین وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر علیم خان یا سبطین خان کو دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم علیم خان پر نیب کی جانب سے تحقیقات کے باعث ان کا متبادل سبطین خان کو رکھا گیا ہے اور جہانگیر ترین اس کے لئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی بھی اپنے گروپ میں سے ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں جو عبوری مدت کے بعد یہ منصب شاہ محمود قریشی کے لئے چھوڑ دے۔

مقبول خبریں