لاہورمیں دوگروپوں کے تصادم میں 5 افراد قتل

ویب ڈیسک  منگل 7 اگست 2018
فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی۔ فوٹو: فائل

فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم نے 5 افراد کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاؤں میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔