کینز فلم فیسٹیول کے دوران 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے زیورات چوری ہو گئے

چوری کئے گئے زیورات فیسٹول میں آنے والی ادکاراؤں کو مختلف تقریبات کے دوران پہننے کے لئے دیئے جانے تھے۔


AFP May 17, 2013
چوری کئے گئے زیورات فیسٹول میں آنے والی ادکاراؤں کو مختلف تقریبات کے دوران پہننے کے لئے دیئے جانے تھے۔ فوٹو: رائٹرز

فرانس کے شہر کینز میں جاری فلم فیسٹول کے دوران 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے زیورات ہوٹل کے کمرے سے چوری ہو گئے، کمرے میں فیسٹول میں دی جانے والی ٹرافی بھی رکھی ہوئی تھی جو خوش قسمتی سے چورکی نظر سے بچ گئی۔

چوری کئے گئے زیورات فیسٹول میں آنے والی ادکاراؤں کو مختلف تقریبات کے دوران پہننے کے لئے دیئے جانے تھے، پولیس کے مطابق چورصبح 5 بجے کے قریب نووٹیل ہوٹل میں واقع ''چوپرڈ کمپنی'' کے ملازم کے کمرے میں داخل ہوا اور تجوری سے زیورات لے کر فرار ہو گیا، چوپرڈ کمپنی کینز فلم فیسٹیول کے لئے ہر سال زیورات ڈیزائن کرتی ہے اور اس سال دی جانے والی ٹرافی کو چوپرڈ کی جانب سے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کینز فیسٹول کے دوران 2 فٹ بالرز کی گھڑیاں جن کی مالیت 5 لاکھ 13 ہزار ڈالرز تھی چوری کر لی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں