کراچی کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیںنادر لغاری

دوبارہ پولنگ سے معلوم ہو جائے گااصل مینڈیٹ کس جماعت کا ہے


Staff Reporter May 19, 2013
دوبارہ پولنگ سے معلوم ہو جائے گااصل مینڈیٹ کس جماعت کا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو عوام نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر ثابت کیا کہ کراچی کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

اگر کراچی میں دوبارہ فوج کی نگرانی میں شفاف انتخابات کرائیں جائیں تو ان انتخابات میں حاصل ہونے والے نتائج سے معلوم ہو جائے گا کہ کراچی میں اصل مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کون سی ہے، عمران خان جب مکمل صحت یاب ہوجائیں گے تو کراچی سے تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور تحریک انصاف کے نظریے کو گھر گھر پہنچایا جائے گا، عوام سے اپیل ہیکہ آج (اتوار) کو حلقہ این اے250 میں دوبارہ ہونے والی پولنگ میں بھرپور حصہ لیں اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔



وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سید حفیظ الدین، ڈاکٹر کبیر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، نادر اکمل لغاری نے کہا کہ تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اب منزل قریب ہے، کراچی میں ایک جماعت نے جس طرح دھاندلی کی اور نتائج کو تبدیل کیا یہ بات سب کے سامنے ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب کراچی کی مقبول ترین اور عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت بن گئی ہے، این اے 250 کے نتائج ثابت کردیں گے کہ کراچی کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں