انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئیجلال شاہ

22 مئی کو سندھ میں ہونے والی ہڑتال کی ایس یو پی حمایت کرتی ہے


Staff Reporter May 19, 2013
22 مئی کو سندھ میں ہونے والی ہڑتال کی ایس یو پی حمایت کرتی ہے. فوٹو: فائل

سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ2013 کے انتخابات میں ملکی تاریخ کی سب سے بدترین دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ اور بلوچستان میں حقیقی سندھیوں اور بلوچوں کو ایک سازش کے تحت اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ سے دور کیا ہے، 22 مئی کو سندھ میں ہونے والی ہڑتال کی ایس یو پی بھرپور حمایت کرتی ہے، وہ حیدر منزل میں ایس یو پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے، اس موقع پر سید غلام شاہ، ڈاکٹر دو دو مہری، ادریس چانڈیو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔



جلال محمود شاہ نے کہا کہ ایس یو پی اپنے سیاسی پروگرام کی تکمیل اور سندھ کے عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، انھوں نے کہا کہ ن لیگ کوکامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں پر مکمل عمل کرے گی، انھوں نے کہا کہ10جماعتی اتحاد کی جانب سے22 مئی کو سندھ میںکی جانے والی ہڑتال کی ایس یو پی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں