چینی وزیراعظم کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیںزیبا بختیار

گوادر پورٹ پر چینی وزیراعظم کی آمد دونوں ممالک کی دوستی مضبوط کرے گی


Staff Reporter May 19, 2013
پاکستان چائنا فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن زیبا بختیارپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR: پاک چائنا فائونڈیشن کی چیئرپرسن اور ممتاز اداکارہ زیبا بختیار نے وزیر اعظم عوامی جمہوریہ چین کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے پاک چین دوستی کو فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہی تھیں، اس موقع پر پاک چائنا فائونڈیشن کے صدر محمد کلیم خان اور ندیم شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے، زیبا بختیار نے کہا کہ چائنا کے وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی، گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوگی۔



انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چائنا ٹائون کے قیام سمیت چینی ابان کے فروغ کے لیے مختلف تعلیمی ادارے بھی کھولیں گے، فائونڈیشن دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور دیگر امور کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، محمد کلیم خان نے کہا کہ 22 مئی کو چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں