پیپلز پارٹی ضلعی عہدیداروں کو برطرف کرے ریاض بلوچ

ایماندار کارکنوں کو آگے لاکر نوجوانوں کو پارٹی میں لانے کی گنجائش پیداکی جائے۔


Staff Reporter May 19, 2013
ایماندار کارکنوں کو آگے لاکر نوجوانوں کو پارٹی میں لانے کی گنجائش پیداکی جائے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حلقہ این اے257 ملیر کے ٹکٹ ہولڈر ریاض حسین بلوچ نے انتخابات میں پارٹی کی کمزور کارکردگی کی وجہ پارٹی کی نظریاتی بنیاد سے پارٹی قیادت کی لاتعلقی قرار دی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میںانھوں نے خود احتسابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی خودکو لیفٹ ٹو سینٹرل کہتی رہی لیکن تمام تر پالیسی دائیں بازو کی اپناتی رہی، بھٹو کی تصویریں تو نمایاں تھیں لیکن ان کی سیاست پارٹی سے غائب تھی، انھوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں قیادت کو غلط اطلاعات دے کر غلط فیصلے کروائے گئے، ضلع ملیر کو فقط اس لیے کھودیا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملیر کے لیے جاری 2 ارب روپے کا صحیح استعمال نہیں ہوا جس سے پارٹی کی بدنامی ہوئی۔



انھوں نے کہا کہ میری رائے میں اب پارٹی کو اپنے مزاج کی طرف لوٹ جانا چاہیے، پارٹی مزاحمتی سیاست کی علامت رہی ہے اور کسی طرح کی مفاہمت پیپلز پارٹی کو مزید کمزور کرے گی، ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو متحرک سیاسی پروگرام کے ذریعے پارٹی میںلانے کی گنجائش پیدا کی جائے اور پاکستان کے تمام ضلعی عہدیداروں کو برطرف کرکے ایماندار کارکنوں کو جمہوری طریقے سے مشاورت کے ساتھ ان عہدوں پر مقررکیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں