امن کیلیے دہشت گرد جو عزت مانگتے ہیں دینے کو تیار ہیں پرویز خٹک

میرٹ پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،کرپٹ عناصرکونشان عبرت بنائیں گے،نامزدوزیراعلیٰ کی فریدخان،شاہ محمدکی شمولیت پرگفتگو


رمضان سیماب May 19, 2013
ہم طالبانائزیشن کی نہیں دہشتگردی کی بات کرتے ہیں، مسئلے مذاکرات سے حل کرینگے،نواز شریف سے مل کر کام کرینگے، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلیے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونیوالے 3 امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جبکہ وزارت اعلیٰ کیلیے نامزد امیدوار پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرٹ پر سمجھوتہ ہوگا نہ کرپشن برداشت کی جائیگی۔

ْعمران خان نے جس منشور کا نعرہ لگایا اسے عملی جامہ پہنائیں گے۔ ہفتے کو ہنگو سے منتخب ہونے والے آزاد رکن فرید خان اور بنوں سے کامیاب ہونیوالے شاہ محمد خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کیلیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پرویز خٹک نے یقین دلایاکہ تحریک انصاف صوبے میں حکمرانی کاایسا نیااسلوب متعارف کرانے جارہی ہے جو کرپشن اوراقربا پروری سے پاک ہوگا،عوام کی رائے مقدم ہوگی، ہرکوئی محسوس کریگاکہ ان سے بلاتفریق انصاف ہو رہا ہے،عوام کوحسب وعدہ کرپشن فری اورگڈ گورننس کی آئینہ دار مثالی حکومت دیں گے ، خیبر پختونخوا کو پورے ملک کیلیے رول ماڈل صوبہ بنائیں گے، جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اسے نشان عبرت بنایا جائیگا۔



پی کے 65 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونیوالے نومنتخب رکن نوابزادہ سمیع اللہ علیزئی بالآخر تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سمیع اللہ علیزئی نے الیکشن شیڈول سے ایک دن قبل پیپلزپارٹی چھوڑ کر جے یوآئی (ف) سے اتحاد کیا تھا ، پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور وزارت اعلیٰ کیلیے نامزد امیدوار پرویز خٹک کے صاف انکار کے بعد سمیع اللہ علیزئی اپنے والد اور سابق ایم پی اے حفیظ اللہ علیزئی کے ہمراہ شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کیساتھ ملاقات میں کامیاب ہوگئے ، معلوم ہوا ہے کہ عمران خان مسلسل وفاداریاں بدلنے پر سمیع اللہ کو پارٹی میں شامل کرنے پر آمادہ نہیں تھے ، آخر کار سمیع اللہ کی جانب سے قرآن مجید پر حلف دینے کی یقین دہانی پر ان کو پارٹی میں شامل کرلیا گیا تاہم وہ صوبائی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں