قتل و غارت سے حق کا راستہ نہیں روکا جاسکتاثروت اعجاز

شہر میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا مارا گیا،الیکشن کمیشن بے بس ہے.


Staff Reporter May 20, 2013
کراچی میں سیاسی و مذہبی کارکنوں کا قتل معمول بن گیا، پولیس تاحال ناکام ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری اور دہشت گردی سے حق کاراستہ نہیں روکا جاسکتا۔

کراچی میں سیاسی و مذہبی ورکروں کا قتل معمول بن گیا، پولیس قاتلوں کو گرفتارکرنے میں تاحال ناکام ہے، عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھتے ہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ11مئی کو دہشت گردی اور طاغوتی قوتوں کے خوف سے بالاتر ہوکر عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا مگر افسوس کراچی میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا ماراگیا، الیکشن کمیشن جوآئینی طور پر طاقتور ہے وہ کراچی کے معاملے پر متنازعہ اور بے بس نظر آرہا ہے، صاف شفاف و منصفانہ انتخابات اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارنے والوں کا راستہ روکنا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر پی این ٹی کالونی جہانگیر روڈ سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز نے کہا کہ قائد وبانی امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری نے سنی تحریک کی بنیاد دہشت گرد و باطل قوتوں کا راستہ روکنے اور مظلوم کو ان کا حق دلانے کیلیے رکھی تھی، ہم محمدسلیم قادری کے مشن پر چلتے ہوئے مظلوم کو ان کا حق دلائیں گے اور طاغوتی و بارودی قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں