ثانیہ مرزا کی خود کو انڈین بھابھی کہہ کرآزادی کی مبارک باد

ویب ڈیسک  منگل 14 اگست 2018
انڈین بھابھی کی جانب سے آپ لوگوں کے لیے  نیک تمنائیں اور پیار، ثانیہ مرزا،فوٹو: فائل

انڈین بھابھی کی جانب سے آپ لوگوں کے لیے نیک تمنائیں اور پیار، ثانیہ مرزا،فوٹو: فائل

قومی کرکٹر شعیب ملک  کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پاکستانی دوستوں اور مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں  ثانیہ مرزا نے  پاکستانی دوستوں اور چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈین بھابھی‘ کی جانب سے  آپ لوگوں کے لیے  نیک تمنائیں اور پیار ۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/1029362975373750272

ایک اور ٹوئٹ میں جب صارف کی جانب سے ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ آپ کی آزادی کا دن آج ہے یاکل تو انہوں نے جواب دیا کہ   میرا اور میرے ملک کی آزادی کا دن کل ہے جب کہ  میرے شوہر اور ان کے ملک کایوم آزادی آج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔