- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
آصف زرداری کا شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کوووٹ دینے سے انکارکردیا۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کوووٹ دینے سے انکارکردیا، جس کے بعدپیپلز پارٹی کے سینئررہنماؤں نے (ن) لیگ کی قیادت کوتجویز پیش کردی کہ شہبازشریف کے بجائے (ن) لیگ کے اسپیکرسردارایازصادق،خواجہ آصف یا کسی اورسینئررہنماکا نام سامنے لے آئیں تووہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوکو مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کو ووٹ دینے پررضامند کرلیں گے۔
ادھر شہباز شریف نے اس معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیکرکے الیکشن کے موقع پر پارٹی کے سینئررہنماؤں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ کے امیدوارکے معاملے پرمسلم لیگ (ن)کا دوٹوک جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اورخورشید شاہ نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف سے ملاقات میں آگاہ کیا تھاکہ بلاول بھٹوزرداری اورآصف زرداری کوان کے امیدوار ہونے پرتحفظات ہیں، اسلیے وہ پارٹی میں کسی دوسرے لیڈرکو امیدوار کے طورپرسامنے لائیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تقریب حلف برداری کے بعد خورشید شاہ نے بھی ایازصادق سے ملاقات کرکے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی ہے، بعدازاں سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ پراجلاس ہواجس میں اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا۔
(ن) لیگ کے اہم رہنما نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شہبازشریف کے نام پر تحفظات سمجھ سے بالاتر ہیں اور یہ متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کیلیے اچھی شروعات نہیں، پھر بھی ہم کوشش کریں گے کہ متحدہ اپوزیشن کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔
ادھرآصف زرداری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں حسن مرتضیٰ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزدکردیاگیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین حسن مرتضیٰ، عثمان محمود، ممتاز چانگ، سید علی حیدر گیلانی، رئیس نبیل احمد اور غضنفر علی شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔