جامعہ کراچی ایم فل پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم28 مئی تک جمع ہونگے

ایم اے اور ڈبل ایم اے کے طلبا کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ.


Staff Reporter May 21, 2013
ایم اے اور ڈبل ایم اے کے طلبا کیلیے امتحانی فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ. فوٹو: فائل

KARACHI: جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری)/ ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلے کے لیے فارم28 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایم فل، پی ایچ ڈی کے فارم متعلقہ شعبے یا سینٹر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ایم ایس (سرجری)/ ایم ڈی (میڈیسن) اور قانون میں داخلے کے لیے فارم بی اے ایس آر سیکشن میں جمع کرائے جائینگے، اہل امیدواروں کی فہرست 3 جون کو متعلقہ شعبے اور جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی، اتوار 9 جون کو ٹیسٹ لیا جائے گا کامیاب امیدواروں کی فہرست 12 جون کو آویزاں کردی جائے گی جبکہ ایم فل، پی ایچ ڈی کے کامیاب امیدواروں کا انٹرویوں 17 جون کو لیا جائے گا۔



٭ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے، ڈبل ایم اے سال اول ودوئم (پرائیویٹ) کے طلبا اپنے امتحانی فارم آج منگل21 مئی تک 2700 روپے فیس مع300 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بینک کاؤنٹر ز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں، 2006 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبا کو 5 ہزار روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے٭ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فیڈرل بی ایریا میں سالانہ ہفتہ طلبہ وطالبات کاآغاز 21 مئی سے ہوگا جس میں میلاد، یوم والدین، فوڈ میلہ، کھیلوں کادن اور تقریری مقابلے منعقد ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں