انجریز نے نیوزی لینڈ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا

جمعے کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں واٹلنگ اورمارٹن کی شرکت مشکوک.


AFP May 21, 2013
جمعے کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں واٹلنگ اورمارٹن کی شرکت مشکوک. فوٹو: اے ایف پی

لارڈز ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد وکٹ کیپر بریڈلی واٹلنگ اور اسپنر بروس مارٹن کی انجریز نے نیوزی لینڈ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

جمعے کو ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں کی شرکت مشکوک ہے۔ انگلینڈ کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہوچکی، میزبان نے چوتھے روز ہی مہمان سائیڈ کو صرف 68 پر ٹھکانے لگاکر170 کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹ لی تھی۔ اسٹورٹ براڈ نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے44 رنز کے عوض7 پلیئرز کو رخصت کیا تھا،239 کے قابل رسائی ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کیویز23 ویں اوورمیں آؤٹ ہو گئے تھے،لنچ سے ایک گھنٹہ قبل ہی ٹیم 29 رنز پر6 وکٹیں گنوا چکی تھی۔



2013 میں یہ چھٹا موقع ہے جب ٹیم کے6 پلیئرز40 سے بھی کم مجموعے پر پویلین لوٹ چکے ہوں۔ جنوری میں کیپ ٹاؤن پر جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 6 وکٹیں 28 رنز پر گرچکی جبکہ پوری ٹیم صرف 45 رنز ہی بنا سکی تھی۔ پورٹ ایلزبتھ میں اگلے ٹیسٹ میں6 کھلاڑیوں نے 39 رنز بنائے اور121 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوئی۔

دریں اثنا پہلے ٹیسٹ میں8 رنز پر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہونے والے کپتان برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ ہم کھیل پر پوری طرح قابض تھے لیکن اچانک ایک گھنٹے میں ہی پوری بساط الٹ گئی، ہمارا اعتماد کم ہونا شروع ہوگیا اور دونوں ٹیموں کے مابین فرق اسی ایک گھنٹے میں ظاہر ہوگیا۔ اسٹورٹ براڈ کی تعریف کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ پیسرکی بولنگ اعلیٰ درجے کی تھی، انھوں نے گیند کو خوبصورتی سے سوئنگ کیا، ان کی لائن اور لینتھ بالکل بے عیب تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں