دہلی اسکول نجی ملکیت میں دینے کیخلاف طلبا کا مظاہرہ

زیر تعلیم 2 ہزار طلبا اور اساتذہ کی پلے کارڈ اٹھاکر اسکول کے احاطے میں نعرے بازی.


Staff Reporter May 21, 2013
عمارت بچانے کیلیے محکمہ تعلیم دعویدار مالکان کو قیمت اداکرے، طلبا کا مطالبہ. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے دہلی گورنمنٹ بوائز،گرلزپرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کونجی ملکیت میں دیے جانے کے خلاف پیرکواسکول کے طلبہ و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں دہلی گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول، دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اوردہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کے 2 ہزارسے زائد طلبہ وطالبات شریک ہوئے احتجاجی مظاہرے میں عمارت میں چلنے والے تینوں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ بھی شریک تھے اسکول کے طلبہ وطالبات تاریخی نوعیت کے حامل اور17سال تک مسلسل میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے دہلی گورنمنٹ اسکول کونجی ملکیت میں دیے جانے کے خلاف اسکول کی حدود میں مظاہرہ کررہے تھے اس موقع پر طلبا نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس میں اسکول کونجی ملکیت میں دینے کے خلاف نعرے درج تھے۔



طلبہ و طالبات نے نعرے بازی بھی کی، طلبا کا کہنا تھا کہ پہلے سابق دورحکومت میں صوبائی محکمہ تعلیم نے جعلسازی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی منیبہ گورنمنٹ اسکول کی عمارت کونجی پارٹی کے حوالے کرنے کی کوشش کی تھی اب 6سال پرانے عدالتی احکامات پرمحکمہ تعلیم کواچانک عملدرآمد کاخیال کیوں آیا ہے طلبا نے مطالبہ کیاکہ اسکول کی عمارت کوبچانے کے لیے محکمہ تعلیم اسکول کے دعویدار مالکان کواس کی قیمت اداکرے تاکہ اس کی عمارت کوبچایاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں