امن و امان کی خراب صورتحال سے مرمتی کام میں دشواری ہورہی ہے کے ای ایس سی

کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن اور انڈرگراؤنڈ مینٹیننس کے عملے نے صورتحال بہتر ہوتے ہی کام شروع کردیا تھا.


Staff Reporter May 21, 2013
کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن اور انڈرگراؤنڈ مینٹیننس کے عملے نے صورتحال بہتر ہوتے ہی کام شروع کردیا تھا. فوٹو: فائل

KARACHI: کے ای ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو لیاری کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی اور اس دوران کے ای ایس سی کے ٹرانسفارمر، پاور کیبل اور ہائی ٹینشن لنکنگ کیبل کو بھی نقصان پہنچا۔

فائرنگ کی وجہ سے علاقے کی متعدد پی ایم ٹیز شدید متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی بلکہ مرمتی کام بھی متاثر ہوا اور عملے کو شدید کشیدگی کی وجہ سے علاقے میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم کے ای ایس سی کے سب اسٹیشن اور انڈرگراؤنڈ مینٹیننس کے عملے نے صورتحال بہتر ہوتے ہی کام شروع کردیا تھا اور متعدد علاقوں میں بجلی بحال کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں