جامعہ کراچی نے کالجوں کی الحاق فیس 45 فیصد کم کردی

فیس 95 ہزار سے55 ہزار روپے کردی گئی،کالجوں کاموقف درست تھا،ڈاکٹر قیصر


Staff Reporter May 21, 2013
فیس 95 ہزار سے55 ہزار روپے کردی گئی،کالجوں کاموقف درست تھا،ڈاکٹر قیصر. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے شہرکے طلبا کے مفاد اور ڈگری کالجوں کے لیاری یونیورسٹی سے الحاق کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب سرکاری ڈگری کالجوں کی الحاق فیسوں میں 45 فیصد کمی کردی ہے اورسابق دورمیں سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیرسرکاری ڈگری کالجوں کی مقررکردہ الحاق فیس95 ہزارروپے سے کم کرکے55 ہزارروپے کردی گئی ہے۔

فیصلے پرفوری اطلاق ہو گا اور جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، اس بات کا فیصلہ پیرکو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصار، پروفیسرمنصور احمد، پروفیسر مجید اللہ قادری اور افضال احمد بھی شریک ہوئے، ڈاکٹر محمدقیصر نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ الحاق فیسوں کے معاملے میں سرکاری کالجوں کی انتظامیہ کاموقف درست پایا گیا ہے جس کے بعد فیسوں میں کمی کافیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں وائس چانسلر کو بتایا گیا کہ سابق دورمیں سرکاری کالجوں کی الحاق فیسوں میں اچانک کئی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا تھا۔



کئی سرکاری کالجوں کے پرنسپلز یونیورسٹی کے اس رویے پر لیاری یونیورسٹی سے اپنے کالجوں کاالحاق لینے پرغورکررہے ہیں، واضح رہے کہ فیسوں میں اضافے کے وقت الحاق کمیٹی کے سیکریٹری کا چارج موجودہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کے پاس تھا جبکہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر خان تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جامعہ کراچی اس وقت سرکاری کالجوں سے الحاق کی مد میں مجموعی طورپر95ہزارروپے چارج کررہی ہے، اجلاس میںالحاق فیس میں کمی کی اصولی منظوری کے تحت جامعہ کراچی اب سرکاری کالجوں سے پروسس فیس5ہزارروپے، انسپیکشن فیس20 ہزار روپے اورالحاق کے اجرا کی فیس30 ہزارروپے وصول کرے گی جبکہ فی طالب علم کے حساب سے اضافی نشستوں پر 500 روپے چارج کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں