- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
تیرہ برس کی مسلسل محنت کے بعد گندم کا جینیاتی ڈرافٹ مکمل
واشنگٹن: انسانوں کا پیٹ بھرنے والی قدیم ترین اور مشہور ترین جنس گندم کا مکمل جینوم معلوم کرلیا گیا ہے۔
ممتاز جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس کام میں سائنس دانوں کو 13 برس لگے کیونکہ گندم جیسی غذا کا جینوم خود انسانی جینوم سے 5 گنا زائد بڑا اور پیچیدہ ہے۔ اس کام میں 20 ممالک کے 200 سے زائد سائنس دانوں نے دن رات کام کیا اور اسی بنا پر اسے ایک ’ عظیم پیچیدہ کام‘ کہا جارہا ہے۔
عالمی آبادی کی 20 فیصد غذائی ضروریات گندم سے پوری ہوتی ہیں اورساکنانِ ارض گوشت کے مقابلے میں گندم سے ہی اپنی ضرورت کا زیادہ تر پروٹین حاصل کرتے ہیں۔ اس جینوم کی وجہ سے گندم کی بہتر پیداور، زیادہ غذائیت والی اقسام اور فی ایکڑ زائد فصل جیسے اہم کاموں کا راستہ کھلے گا۔
آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے بھی دنیا کے کئی خطوں میں گندم کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ گندم کا جینیاتی نقشہ جاننے کے بعد ہم ایسی گندم بھی اگاسکیں گے جو بدلتے ہوئے ماحول اور موسم میں بھی اپنی پیداور اور غذائیت برقرار رکھ سکے گی۔
گندم کی جینیاتی رپورٹ
ماہرین نے جدید ترین آلات اور مروجہ تکنیک سے گندم کا پیچ در پیچ جینوم کا پہلا ڈرافٹ بنالیا ہے جسے جینیاتی رپورٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندم کے جینوم میں 21 کروموسومز، 40 لاکھ سالماتی مارکرز اور ایک لاکھ سے زائد جین ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے اعلیٰ اور بہترین خواص والی گندم تیار کرنے میں بہت مدد ملے گی، مثلاً گندم کی بیماریوں کو دور کرنے یا پھر گندم سے الرجی کی وجہ بننے والے جین کو بھی نکال کر اسے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔