نئی فلم میں یادگار کردار نبھائوں گی بپاشا باسو
فلم رواں سال سات ستمبر کو ریلیز کی جائے گی
بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ نئی فلم ''راز تھری ''میں یادگارکردار نبھارہی ہوں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی کردار سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ جو بھی کردار ملتا ہے اس کو سمجھ کر ہی کام کرتی ہوں ۔
بپاشا کہتی ہیں کہ نئی میں اہم کردار ادا کر رہی ہوں جس کی کہانی بھوت پریت کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم راز اور راز ٹو کا سیکوئل ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھوت کے بارے میں سنا ہے جس سے لگتا ہے کہ بھوت پریت ہوتے ہیں۔ فلم رواں سال سات ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔