معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔
لاہور جنرل اسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ایم ایس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اداکار کا تمام علاج معالجہ مفت کیا جارہا ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز کو ان کی خصوصی نگہداشت اور بہترین علاج یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال انتظامیہ عابد چارلی کی طبی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔