ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اگست 2018
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، سفارتی ذرائع ۔ فوٹو : فائل

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، سفارتی ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں 65 سالہ شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاؤں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔