- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن اورخوشحالی کے لیے ملکر کام کرناچاہتا ہے۔
We recognize & welcome the newly elected #Pakistan Prime Minister @ImranKhanPTI on taking the oath of office. The U.S. looks forward to working with Pakistan’s new civilian government to promote peace and prosperity in Pakistan and the region. https://t.co/47Azuabtqu
— Heather Nauert (@statedeptspox) August 18, 2018
ادھر ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔
تہنیتی پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتاہے، امیدہےعمران خان کےدوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا، پاکستان اورایران کےدوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملےگا جب کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکےخواہشمند ہیں۔
کشمیری حریت رہنماؤں نے بھی عمران خان کووزیراعظم بننے کی مبارکباد پیش کی،حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ امید ہےعمران خان پاکستان کوسیاسی ومعاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے، عمران خان پاکستان کوعالم اسلام کاترجمان بنانےکے لیے تمام صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے اور امیدہےعمران خان مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔