سی این جی ایسوسی ایشن نے پنجاب میں 6 دن بندش کا فیصلہ مسترد کردیا

6 دن کیلیے پنجاب میں سی این جی کی بندش کا فیصلہ عوام دشمنی اور کرپشن کی انتہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، غیاث پراچہ


Khususi Reporter May 22, 2013
6 دن کیلیے پنجاب میں سی این جی کی بندش کا فیصلہ عوام دشمنی اور کرپشن کی انتہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، غیاث پراچہ فوٹو : فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے صوبہ پنجاب میں6 دن کے لیے سی این جی کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارت پٹرولیم کی طرف سے پنجاب کے لیے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی بندش کے دورانیے میں اضافے کے فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ وزارت پٹرولیم کی طرف سے 6 دن کیلیے پنجاب میں سی این جی کی بندش کا فیصلہ عوام دشمنی اور کرپشن کی انتہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

شدت کی گرمی میں قادر پور گیس فیلڈ کی دیکھ بھال اور مرمت کے بہانے عوام کو اذیت دینا قابل قبول نہیں، گیس بند کرنی ہے توگیس استعمال کرنے والے تمام شعبوں پر برابر بوجھ ڈال کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں