ارشد پپو سمیت تہرے قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم

فاضل عدالت نے کہا کہ وہ تفتیش مکمل کریں۔


Staff Reporter May 22, 2013
منگل کو اے وی سی سی کے پولیس افسر یاسین گجر نے عدالت کوبتایا کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر تھانہ کلاکوٹ سے مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کردی گئی ہے۔فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ارشد پپو سمیت تہرے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

منگل کو اے وی سی سی کے پولیس افسر یاسین گجر نے عدالت کوبتایا کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر تھانہ کلاکوٹ سے مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کردی گئی ہے اور اسے مقدمے کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے، مدعیہ ارشدپپو کی اہلیہ مسماۃ عاصمہ کوئی تعاون نہیں کررہی، اس کا کہنا ہے کہ تفتیش سی آئی ڈی کو منتقل کی جائے۔

جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ وہ تفتیش مکمل کریں، دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میٹروویل کے علاقے میں اے این پی کے کارمیٹنگ کے موقع پر بم دھماکا کرنے کے الزام میں گرفتار رکشے کے مالک محمد عارف کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا، استغاثہ کے مطابق25اپریل کو انتخابی مہم کے موقع پربشیر جان کی کارنر میٹنگ تھی تاہم ان کی آمد سے چند منٹ قبل رکشے میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کو دھماکا سے اڑادیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں