وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کا منفرد آغاز تصاویر سامنے آگئیں

عمران خان عملے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں


ویب ڈیسک August 19, 2018
عمران خان عملے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں فوٹو:پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے دن کے آغاز کی تصاویر سامنے آگئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کے آغاز کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ عمران خان نے سیاہ رنگ کا ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی

وہ عملے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں اور انہیں کچھ ہدایات دیتے نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک کتاب میں بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/expressnewspk/posts/10156234878760528"]

یہ تصاویر پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ فیس بک پر عمران خان کے آفیشل پیج کی طرف سے جاری کردہ کیپشن کے مطابق جب ملک چلانا ہو تو کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی 2 کمروں پر مشتمل رہائش گاہ میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں