عراقی دارالحکومت بغداد میں جسم فروشی کے اڈے پر حملہ 12 افراد ہلاک

رواں ہفتے کےابتدائی 3 روزکےدوران مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اوردیگر واقعات میں 100سےزائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں


AFP May 22, 2013
جسم فروشی کے اڈے پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں ميں 7 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق کے دارالحکومت میں جسم فروشی کے اڈے پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بغداد شہر کے مشرقی علاقے زایونا میں واقع جسم فروشی کے اڈے پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں ميں 7 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ زایونا ميں ہی گذشتہ ہفتے ایک شراب خانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے ابتدائی 3 روزکے دوران عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اوردیگر واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔