نواز شریف کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  منگل 21 اگست 2018
یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے، سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے، سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں رکھنا عمران خان کی حکومت کے لیے درد سربن جائے گا، نواز شریف کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس ہی میں عمران خان کے مشرفی مشیر انھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، انھیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں تاہم یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔