خواتین کواغوا کرکے فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے مغویہ بھی بازیاب کرالی گئی، کریم آباد کی رہائشی ہے


Staff Reporter May 23, 2013
ایس ایچ او نے کہا کہ ملزمان لڑکیوں کو کراچی سے اغوا کرتے اور نوری آباد سے آگے کچے کے ایک علاقے میں لے جاکر انھیں رکھتے تھے۔ فوٹو: فائل

سپر مارکیٹ پولیس نے خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک مغویہ بھی بازیاب کرالی گئی ہے، ملزمان خواتین کو اغوا کے بعد اندرون سندھ لے جاکر فروخت کرتے تھے، تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد 4 نمبر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزمہ شاہینہ اور ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او سپر مارکیٹ انظار عالم نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں ملزمان خواتین کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور نوجوان لڑکیوں کو اغوا کے بعد اندرون سندھ لے جاکر فروخت کردیا کرتے تھے، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک مغویہ کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے جوکہ کریم آباد کی رہائشی ہے۔



انھوں نے کہا کہ ملزمان لڑکیوں کو کراچی سے اغوا کرتے اور نوری آباد سے آگے کچے کے ایک علاقے میں لے جاکر انھیں رکھتے تھے جبکہ خرید و فروخت کے سارے معاملات وہیں طے کیے جاتے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں