ارض مقدس سے حجاج کرام کی واپسی آج سے شروع ہوگی

پہلے روز 2 پروازیں  700سے زائدحجاج کو لے کر کراچی اور اسلام آباد پہنچیں گی


Numainda Express August 27, 2018
لاہور کیلیے پہلی پرواز کل آئے گی، بعدازحج آپریشن 25 ستمبرکو مکمل ہوگا فوٹو: سوشل میڈیا

حجاج کرام کی ملک واپسی آج سے شروع ہوگی۔

پہلی حج پروازیں پی کے 3006 کراچی اورپی کے 3002 اسلام آباد پہنچیں گی، ابتدائی 2 پروازوں سے 700 سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ لاہور کے لیے پہلی حج پرواز کل صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبرکو ہوگا۔

مقبول خبریں