تخفیف غربت کیلیے اخراجات میں 1698 ارب روپے کی کمی

دوسری سہ ماہی میں775.6ارب خرچ،گزشتہ مالی سال945.4ارب اخراجات ہوئے تھے.


Irshad Ansari May 25, 2013
پنجاب216ارب،سندھ118ارب،کے پی 75 ارب، بلوچستان میں 40 ارب خرچ. فوٹو: فائل

ملک میں تخفیف غربت کے لیے رواں مالی سال کم اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری پی آر ایس پی بجٹری اخراجات کی دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تخفیف غربت پروگرام (پی آر ایس پی)کے تحت مجموعی طور پر 7کھرب75 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو گزشتہ مالی سال میں کیے جانے والے 9کھرب45 ارب 40کروڑ 80لاکھ روپے کے اخراجات سے 1کھرب69 ارب78 کروڑ80 لاکھ روپے کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی تک تخفیف غربت کے لیے سب سے زیادہ فنڈز صوبہ پنجاب میں خرچ کیے گئے جو 2 کھرب 16 ارب 41 کروڑ 40لاکھ روپے ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں1کھرب 82 ارب 27 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے تھے، اس طرح یہ اخراجات 34 ارب 14 کروڑ 40 لاکھ روپے زیادہ ہیں۔



رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت میں تخفیف غربت کے تحت وفاق کی طرف سے 3کھرب 24 ارب 73کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں5کھرب66 ارب 60کروڑ10 لاکھ روپے کے اخراجات سے 2کھرب41 ارب 87کروڑ10 لاکھ روپے کم ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 1 کھرب18 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے دوران 1کھرب13 ارب 54کروڑ 50لاکھ روپے کے اخراجات سے 4 ارب 87 کروڑ 30لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں 75 ارب 55کروڑ20 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے دوران تخفیف غربت کیلیے خرچ کیے جانے والے52 ارب 95کروڑ 70لاکھ روپے کے مقابلے میں 22 ارب 59کروڑ50 لاکھ روپے زیادہ ہیں، اس دوران صوبہ بلوچستان میں 40 ارب50 کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے دوران 30 ارب 3کروڑ50 لاکھ روپے کے اخراجات سے 10 ارب 47 کروڑ 10لاکھ روپے زیادہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں