نگلیریا وبائی صورت اختیار کر سکتا ہے پروفیسر اقبال چوہدری

تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی کمی ہے،مرض ایک مریض سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا.


Staff Reporter May 25, 2013
تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی کمی ہے،مرض ایک مریض سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا.فوٹو : فائل

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ شہری دماغ کھانے والے خطرناک امیبا وائرس ''نیگلیریا فولیری'' کے خلاف اس کی ہلاکت خیزی کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیارکرنے میں تساہل نہ برتیں ،نگلیریا فولیری شہر میں وبائی صورت بھی اختیار کرسکتا ہے۔

باوجود اس کے کہ یہ مرض ایک مریض سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا ، گزشتہ سال اس مرض کی وجہ سے کراچی میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے، نگلیریا مرض سے متاثرہ افراد کے صحیح علاج معالجے کیلیے تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی کمی ہے، احتیاطی تدابیر سے 100 فیصد حفاظت ممکن ہے، یہ بات انھوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ( پی سی ایم ڈی )جامعہ کراچی میں لیکچر کے دوران کہی،ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ نگلیریا کے متاثرین کی تعدادکم ہے،نگلیریا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں رہنا پسند کرتا ہے۔



جبکہ کھارے پانی میں مر جاتا ہے ،انھوں نے کہا نگلیریا کلورین ملے پانی میں مرجاتا ہے چاہے وہ پانی نلکوں سے آئے یا سوئمنگ پول میں ہو، نگلیریا عام طور پر بیکٹریا کھاتا ہے مگر جب وہ ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہوجائے تو اپنی غذا کے لیے دماغ کھاتا ہے یہ مرض پانی پینے سے نہیں ہوتا نیگلیریا سے پیدا شدہ مرض ایک سے دوسرے کو منتقل نہیں ہوتا جبکہ اسکی علامات وائرس کے دماغ میں داخل ہونے کے دو سے پندرہ دن بعد ظاہر ہوتی ہیں اور موت علامات کے ظاہر ہونے کے تین سے سات دن بعد واقع ہوتی ہے نیگلیریا بیکٹریا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں رہنا پسند کرتا ہے۔

جبکہ کھارے پانی میں مر جاتا ہے اس مرض کی علامات میں دردِ سر، بخار، گردن کا اکڑجانا، بھوک کا نہ لگنا، الٹیاں، دورے پڑنا، بے ہوشی اور آخر میں موت شامل ہے ،انھوں نے کہا لوگوں کو چاہیے کہ وہ ناک میں بہت اوپر تک پانی ڈالنے سے گریز کریں ،سوئمنگ پول اس مرض کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ وضو میں استعمال ہونے والا پانی بھی اس مرض کے پھیلاؤ کا سبب ہوسکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں