ڈی ایم سی ایسٹ میں بجٹ کے حوالے سے اجلاس جلد ہوگا اشفاق ملاح

صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والے کام کو بھی بہتر انداز میں انجام دیا جائے, اشفاق ملاح.


Staff Reporter May 25, 2013
صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والے کام کو بھی بہتر انداز میں انجام دیا جائے, اشفاق ملاح. فوٹو : ایکسپریس

میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ اشفاق ملاح کی زیر صدارت محکمہ جاتی اجلاس ہوا ۔

اس موقع پر ڈی ایم سی ایسٹ کے تمام محکمہ جا تی افسرا ن موجود تھے ،اجلاس میں تمام افسران اور ان کی ذمے داریو ں کے حوالے سے مختصر تعارف ہوا،اجلاس میں میو نسپل کمشنر اشفا ق ملا ح نے تما م افسران کو دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

بعدازاں انھوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ میں بجٹ کی تیاری ترجیحی بنیاد پر مکمل کریں اس سلسلے میں جلد اجلاس طلب کیا جائے گا، بلدیہ شرقی میں جو بھی ترقیاتی کام جاری ہیں انھیں جلداز جلد مکمل کیا جائے انھوں نے بالخصوص مون سون بارشو ں کے سلسلے میں نالوں کی صفائی کے کام کو تیزکرنے کی ہدا یت کی، انھوں نے کہا کہ صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والے کام کو بھی بہتر انداز میں انجام دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں